گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز) افسوسناک واقعہ، ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق، نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے ڈیم پر نہانے گیا تھا۔
نہاتے ہوئے وہ پانی کی گہرائی میں چلا گیا اور واپس نہ آ سکا۔مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے لاش کو کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد پانی سے نکالا۔