راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں نجی کمپنی کی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں 2 موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 14 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں میں سے ایک زبردستی گاڑی میں سوار ہوگیا اور گاڑی کو ایک خالی پلاٹ میں داخل لے جا کر گاڑی میں سوار ڈرائیور اور ملازمین سے 14 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے بعد ازاں دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے