خالد محمود مرزا
الحمد اللہ 20 نومبر 2026 کو معزز کلاس فیلوز کی چوتھی بیٹھک گوجرخان کے گاوں ڈھوک امب میں
کلاس فیلو راجہ شیراز احمد شاکر کے ڈیرے پر منعقد ہوئی، یہ بیٹھک کلاس فیلو ممتاز قانون دان جناب رب نواز صاحب کے اعزاز میں ظہرانہ کی صورت میں تھی ، رب نواز UK میں مقیم ہیں ، پیشہ کے لحاظ قانون دان ہیں ، وہ کئی سالوں بعد پاکستان عمرہ کی ادائیگی کے بعد تشریف لائے تھے، تمام معزز کلاس فیلوز نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا،
رب نواز صاحب جب بیٹھک میں پہنچے تو تمام معزز کلاس فیلوز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، لگتا تھا ہمارا کوئی بہت ہی پیارا طویل عرصے کے بعد ہمارے درمیان موجود ہے، رب نواز عمرہ کی ادائیگی کے بعد تشریف لائے تھے، وہ اپنے معزز کلاس فیلوز کے لئے کھجوریں، آب زم زم اور مٹھائی لیکر آئے تھے، نماز جمعہ سے پہلے تقریباً تین گھنٹے اگھٹے گزارے ، اس کے بعد نماز جمعہ اگھٹے ادا کی ، تمام مسالک کے معزز کلاس فیلوز نے ایک امام کے پیچھے نماز جمعہ ادا کی ،
نماز جمعہ کے بعد راجہ شیراز احمد شاکر نے پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا ہوا تھا ،تمام معزز کلاس فیلوز نے نیچے بیٹھ کر کھانا تناول فرمایا، باہمی مشورے سے ایک چھ رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے کوآرڈینیٹر غفور اکبر انجم ،ڈپٹی کوآرڈینیٹر کونسلر لیاقت چغتائی ، سیکرٹری فنانس برائے ویلفیئر فنڈ بشارت حسین مرزا ، سیکرٹری فنانس برائے پارٹی فنڈ جناب راجہ شیراز احمد شاکر ، پانچویں ممبر جناب ماسٹر ارشد جنجوعہ اور چھٹے ممبر جناب امیر افضل ہوں گے، انتظامی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر جناب غفور اکبر انجم نے آئندہ کا پورا لاء عمل معزز کلاس فیلوز کے سامنے رکھا ،
تمام معزز کلاس فیلوز نے ان سفارشات کی منظوری دی راقم نےماضی کے کچھ واقعات سنائے اور عرض کی کہ اب ہم کوشش کریں گے کہ ہمارے سکول کونتریلہ کا کوئی بچہ پرانی اور پھٹی ہوئی یونیفارم، بغیر شوز اور پھٹی ہوئی جرسی کے ساتھ سکول نہیں آئے گا، جناب رب نواز صاحب نے مکمل راہنمائی فرمائی، انھوں نے ہمارے کام کو دیکھ کر فرمایا کہ ہم سات سمندر پار رہ کر اپنے سکول کو نہیں بھولے، ہم اپنے کلاس فیلوز کو نہیں بھولے، اپنے اساتذہ اکرام کر نہیں بھولے، انھوں نے آپ کی تمام کوششوں کو سراہتے ہیں ، ہر قدم پر آپ کو ہمارا تعاون حاصل ریے گا،
مائی سویٹ کلاس فیلوز کے گروپ سے ہمارا جذباتی تعلق بن گیا ، ہم شکر گزار ہیں اپنے بھائی خالد محمود مرزا کے انھوں نے تمام معزز کلاس فیلوز کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے ، سکول کا کوئی بچہ یونیفارم، جرسی اور یونیفارم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، ہم نے اپنے معزز کلاس فیلوز کو اپریل 2026 میں ایک وٹس ایپ گروپ میں اگھٹا کیا ، سب کو ڈھونڈنے میں کافی محنت کرنا پڑی تھی ، 26 اپریل 2026 کو اپنے سکول میں پہلی بیٹھک تھی ، جس میں 42 کلاس فیلوز موجود تھے ، ہمارے چار اساتذہ اکرام جناب قاضی مشتاق صاحب،جناب قاضی ممتاز انور ، جناب ماسٹر قمر جاوید صاحب، جناب ماسٹر اکرم صاحب، بھی تشریف فرما تھے،
ہائر سیکنڈری سکول کونتریلہ کے تین سابق پرنسپل جناب چوہدری تنویر احمد صاحب ، صاحب ، جناب ماسٹر شیخ منیر صاحب، جناب چوہدری مختار صاحب اور سابق SST چوہدری ظہور احمد صاحب بھی موجود تھے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ کے سابق طالب علم اور گورنمنٹ ہائی سکول سسرال کے ہیڈ ماسٹر چوہدری جمیل صاحب بھی موجود تھے، اس بیٹھک میں ہم نے سکول کے یتیم اور ضرورت مند بچوں کے لئے ویلفیئر فنڈ کی بنیاد رکھی ، اسی دن ہمارے معزز کلاس فیلو جناب غفور الہی مرزا صاحب نے سکول کے بچوں اور اساتذہ اکرام کے لئے صاف پانی مہیا کرنے کے ایک فلٹر لگوایا ،
اس کے بعد ہمارے معزز کلاس فیلوز کی طرف سے سکول کے بچوں کے لئے کاپیوں اور یونیفارم کے لئے پچاس ہزار روپے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ محترم جناب چوہدری شفیق صاحب کے حوالے کئے گئے تھے اس رقم سے تقریباً پچاس بچے کو کاپیاں اور یونیفارم مہیا کی گئی تھیں ، 14 اگست کو ہماری دوسری بیٹھک جناب راجہ شیراز احمد شاکر کے ڈیرے پر تھی ، یہ بیٹھک یوم آزادی کے موقع پر رکھی گئی تھی، اس میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا، قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا ، اس کے بعد ہماری تیسری بیٹھک 2 اکتوبر کو جناب راجہ شیراز احمد شاکر کے ڈیرے پر تھی ،
جس کی میزبانی کا شرف جناب بشارت مرزا کو حاصل ہوا ، اب چوتھی بیٹھک جناب رب نواز صاحب کے اعزاز میں ظہرانہ کی صورت میں رکھی گئی تھی، جس میں ہم نے آئندہ کی مکمل پلاننگ بھی کر لی ہے ، ہمارے معزز کلاس فیلوز کی طرف سے گورنمنٹ ہائیر سکول کونتریلہ کے یتیم اور ضرورت مند بچوں کے لئے جرسیاں اور شوز کے لئے 90000 روپے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ کے پرنسپل جناب چوہدری محمد شفیق صاحب کے حوالے کئے گئے، ان شاءاللہ اس رقم سے تقریباً اسی 80 بچوں کو جرسیاں اور شوز مہیا کر دیئے جائیں گے ،
یہ تمام کام ہمارے کلاس فیلوز کی انتظامی کمیٹی کی نگہرانی میں ہو رہا ہے ، اس طرح اس سال 2026 میں ہمارے معزز کلاس فیلوز کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم سے سکول کے بچوں کی خدمت کی گئی ہے ، اس حوالے سے ہم شکر گزار ہیں گورنمنٹ ہائیر سکول کونتریلہ کے پرنسپل جناب چوہدری محمد شفیق صاحب ہمارے ساتھ بھرپور معاونت کر رہیں ہیں, ان کی ہمیں مکمل راہنمائی اور سرپرستی حاصل ہے ، گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ کو 1950 میں میٹرک کا درجہ ملا ، میٹرک کی پہلی کلاس 1952 میں پاس ہوئی ،
الحمد اللہ میرے ماموں جی خادم حسین مرزا صاحب اس پہلی کلاس کے طالب علم تھے ، ہم نے 1981 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ، میٹرک کی 74 کلاسیں پاس ہو چکی ہیں ، ہماری وہ خوش قسمت کلاس ہے ، جو 45 سالوں بعد آپس میں جڑ گئ ہے ، ہمارے معزز کلاس فیلوز کی وہ پہلی کلاس ہے جس نے ایک سال میں اپنے سکول کے یتیم اور نادار بچوں لئے یونیفارم، شوز ، کاپیاں اور جرسیوں کے لیے 150000 کی مدد کی ، ہمارے کلاس فیلوز نے طے کیا ہے کہ جب اس سکول کے طالب علم تھے ، ہمارے والدین کے پاس وسائل محدود تھے ، آج 45 سال بعد جب ہم اپنی بچپن کی یادوں کے ساتھ کلاس فیلوز اگھٹے ہوئے ہیں،
اب ہم ان شاءاللہ ہائر سیکنڈری سکول کونتریلہ کے یتیم اور نادار بچوں بچوں کو کسی چیز کی کمی نہیں رہنے دیں گے ، ہم ان شاءاللہ ہائر سیکنڈری سکول کونتریلہ کے یتیم اور نادار بچوں کو اپریل میں کاپیاں اور یونیفارم مہیا کریں گے اور نومبر میں جرسیاں اور شوز مہیا کریں گے، یہ ہم۔کسی پر احسان نہیں کر رہیں ، اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، ہم نے اس سکول میں ٹاٹ پر بیٹھ پانچ سال پڑھا ہے اور کچھ ہمارے معزز کلاس فیلوز نے ہمارے ساتھ دو سال نویں اور دسویں میں پڑھا ہے ، جن چیزوں کی ہمیں کمی محسوس ہوتی تھی آج ان شاءاللہ اس مادر علمی کے بچوں کو کمی نہیں انے دیں ، ایک غریب اور محنت کش کا بیٹا پھٹی پرانی یونیفارم کے ساتھ سکول نہیں جائے گا
ان شاءاللہ ہمارے معزز کلاس فیلوز ان بچوں کو نئی یونیفارم مہیا کریں گے، کوئی محنت کش کا بیٹا کاپیوں کے انتظار میں نہیں رہے گا، کوئی یتیم بچہ اور محنت کش کا بیٹا پھٹی ہوئی جرسی اور پھٹے ہوئے شوز کے ساتھ سکول نہیں جائے گا ان شاءاللہ ان یتیم اور نادار بچوں کو ہمارے معزز کلاس فیلوز پڑھائیں گے ، زمانہ کیا کر رہا ہے، حالات کیا ہیں ، فیشن کیا ہے ، ہم نے ان بحثوں کو چھوڑ دیا ہے ہم اپنی زمہ داریاں ادا کریں ، آج ہمارے معزز کلاس فیلوز جذباتی محبت کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، کچھ کلاس فیلوز کہتے تھے، ہم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ، شوگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، گھٹنوں کا درد ہے ،
وہ سب ان بیماریوں کو بھول چکے ہیں ، سارا دن ایک دوسرے کے رابطے میں رہتے ہیں، رات عشاء کی نماز سے لیکر 9 بجے تک سارے کلاس فیلوز بیٹھک میں ہوتے ہیں، ہم نے طے کیا ہے کہ ہر تین ماہ بعد بیٹھک ہوگی ، آئیں ماضی کو ڈھونڈیں، ماضی کے دوستوں کو ڈھونڈیں، ان عظیم اساتذہ اکرام کی محنتوں کو یاد کریں ، اپنی اپنی عظیم ماؤں کی پیار اور عظیم باپوں کی شفقت کو ڈھونڈیں، پچاس سال پیچھے مڑ کر دیکھیں ، واپس چلیں ، اس بڑ کے درخت 🌲 نیچے بیٹھ کر تختی لکھیں ، ماں کے ہاتھ کے پراٹھے ، پھر گلے میں بستہ ، جس میں سلیٹ ، تختی ، دو کاپیاں اور ایک کتاب ہوتی تھی ، سامنے اساتذہ اکرام اپنی اپنی سائیکلون پر آرہیں ہیں ، کتنا خوبصورت نظارہ تھا
آئیں ، ہم ماضی کو جھانک کر دیکھتے ہیں، خیر بانٹیں ، شرور سے بچیں ، بے سہاروں کا سہارا بنیں ، یتیموں کے سر پر محبت بھرا ہاتھ ✋ رکھیں ، کمزور اور نادار ماں باپ کے بچوں کو سینے سے لگائیں ، ان بہنوں اور بیٹیوں کے سر پر ہاتھ ✋ رکھیں ، جن کے سر ننگے ہیں ، اسراف سے بچیں ، بڑے بڑے نمائشی پروگراموں سے بچیں ، اللہ کے دیئے ہوئے وسائل میں اپنے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں ، بیواؤں، یتیموں، بے سہاروں کو سہارا دیں ، فتنوں سے اور فتنے پھیلانے والوں سے دور رہیں ،
رب کی رضا حاصل کریں اس کی بندگی کے ذریعے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اور اللہ کی مخلوق کی مدد کریں اللہ کی رضا کے لئے، بحثوں اور مناظرہ بازی سے ، غیبت سے ، حسد سے، بغض سے ، نفرت سے بچ کر زندگی گزاریں، اللہ تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم پر چلتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.