لاہور ہائی کورٹ نےمولانا فضل الرحمان کی مبینہ گھر میں نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سی سی پی او لاہورسے وضاحت طلب کر لی

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ گھر میں نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔نجی چینل کی خبر کے مطابق جے یو آئی (ف) کے وکیل ایڈووکیٹ ابرار حسین کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست پر جسٹس علی ضیا باجوہ نے آج سماعت کی، جسے گزشتہ روز شام 5 بجے تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا تھا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے انتہائی سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی نظر بندی عمل میں لائی گئی ہے تو یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے، اور جس کسی نے بھی غیر قانونی قدم اٹھایا ہے اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کیا گیا ہے تو اس کی ٹھوس وجوہات پیش کرنا ہوں گی۔ بعد ازاں عدالت نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.