اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز تبادلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے حامد خان کے زریعے سپریم کورٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ججز ٹرانسفر آرٹیکل 2 اے کے منافی ہے، ججز ٹرانسفر کے عمل میں شفافیت کا فقدان ہے،ججز ٹرانسفر کے عمل میں وجوہات نہیں بتائی گئیں، درخواست میں وفاق اور جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 183 کی شق تین کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے زریعے آرٹیکل 184 کی شق تین کو ختم کرنا غیر آئینی ہے،27ویں آئینی ترمیم کے زریعے آرٹیکل 175 کی شق 2 میں ترمیم کرنا غیر آئینی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کو مختلف ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنا غیر آئینی ہے۔