گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان کے قریب بھائی خان پل کے نزدیک پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں 63 سالہ محمد عارف ولد صوبہ خان شامل ہیں، جنہیں دونوں کانوں سے خون بہنے اور سر پر شدید چوٹ (ہیڈ انجری) کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسرے زخمی 21 سالہ محمد علی ولد محمد عارف ہیں، جو گاڑی چلا رہے تھے اور انہیں جسم کے مختلف حصوں میں درد کی شکایت ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ دوسری گاڑی کو بچاتے ہوۓ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔