کہوٹہ،شادی کی تقریب کے دوران 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان گرفتار

کہوٹہ(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ کہوٹہ کے علاقے بھورہ حیال، موضع کاکا کی ڈھوک رکھ میں شادی کی تقریب کے دوران 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔ واقعے نے علاقے میں تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کمسن بچے کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔بچوں کے تحفظ اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاہم واقعے سے متعلق پولیس کا باضابطہ مؤقف، مقدمے کی تفصیلات اور مزید قانونی کارروائی کی تصدیق ہونا باقی ہے۔