کلرسیداں( چوہدری جواد مجید سے)کرنل انوار عباسی کو کوآرڈینیٹر پاور ڈویژن، حلقہ این اے 51 تعینات کیے جانے کے بعد کلر سیداں کے پہلے دورے کے موقع پر شاہ باغ بازار میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل غزن آباد کے صدر چوہدری ماسٹر عبدالمجید، سابق چیئرمین طارق یاسین کیانی اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ، نائب صدر امین کیانی، سابق کونسلر چوہدری واجد علی، سابق کونسلر چوہدری امیر امجد، شاہ باغ بازار کے بانی حاجی محمد شعیب، صدر بازار ارشد بٹ، چوہدری ابرار حسین، ساجد علی مرزا، عاطف کیانی، چوہدری نعیم اکمل، چوہدری بابو امتیاز علی، چوہدری محمد سبیاب، چوہدری محمد الیاس، نمبردار حاجی طاہر، سردار یاسراقبال ماسٹر ضیمر حسین ملک مشتاق، راجہ عبدالملک، راجہ حسین اختر، چوہدری مسعود، راجہ آصف عرفان، سید سلمان شاہ، مرزا عابد حسین، راجہ شاہد، چوہدری عثمان مجید، راجہ ماسٹر عدنان رشید اور راجہ ہارون رشید سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اور عوامی مشکلات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ کرنل انوار عباسی اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت علاقے کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ بہت جلد یونین کونسل غزن آباد اور شاہ باغ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔