گوجر خان(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی جانب سے رِنگ روڈ منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ کنٹریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کو 25 اکتوبر تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کی جانب سے منصوبے کے اطراف شجرکاری کا عمل جاری پایا گیا۔