
یومِ مزدور کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سیدہ زینب کی قیادت میں مزدوروں کے اعزاز میں واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رفعت عباس پاشاء اورستھرا پنجاب کے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کی عظمت اور ‘ستھرا پنجاب’ مہم کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واک کے بعد میونسپل کمیٹی کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب ,چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
