گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے غیر قانونی سرگرمیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیف وے گیس پلانٹ کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران پلانٹ میں متعدد خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسے بند کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے اور حکومتی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ عوامی مفاد اور تحفظ کے پیش نظر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.