اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،صفائی اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ادویات کے دستیاب اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.