روات: خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، دونوں جاں بحق، بچی شدید زخمی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کی حدود میں اڈیالہ روڈ کے قریب گورکھپور، کھڑکھن روڈ دیرہ کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے ہمراہ موجود بچی شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی۔ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور جاں بحق افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.