نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کے 129ویں یوم پیدائش کے موقع پر انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان، ضلع راولپنڈی کے ضلعی دفتر واقع چاندنی چوک سیٹلائیٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں تحریک پاکستان کے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، صدر انجمن مرکزیہ گوجراں ضلع راولپنڈی چوہدری محمد جمیل الدین، سنئر نائب صدر، چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ اور سرپرست اعلی چوہدری نثار احمد گوجر ایڈووکیٹ نے برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہم اس عظیم ہستی کا 129واں یوم پیدائش منا رہے ہیں جس نے لفظ پاکستان کو 28 جنوری 1933 کو لندن میں تیسری گول میز کانفرنس کے موقع پر اپنے مشہور تاریخی پمفلٹ” ابھی یا کبھی نہیں” (Now or Never) کے ذریعے پہلی بار کیمرج، برطانیہ میں پاکستان نیشنل موومنٹ کے پلیٹ فارم سے شائع کیا تھا۔
چوہدری رحمت علی تحریک پاکستان کی ایک اہم شخصیت تھے جنہوں نے برصغیر میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا نام “پاکستان” تجویز کیا جو مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل پنجاب، افغانیہ( خیبر پختونخواہ )، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے ناموں کے حصوں کو ملا کر بنایا گیا۔ چوہدری رحمت علی برصغیر پاک وہند کے وہ مایہ ناز مجاہد آزادی اور مفکر تھے جنہوں نے علامہ اقبال کے 1930 کے خطبہ الہ آباد کے نظریے کو عملی نام اور ایک واضح جغرافیائی نقشے کی شکل دی اور مسلمانوں کے لئے مکمل خودمختار ریاست کا وجود متعارف کروایا،
آپ مسلم قوم پرست کارکن تھے جو ریاست پاکستان کے ابتدائی حامیوں میں سے تھےاور انہیں عام طور پر تحریک پاکستان کے بانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے
چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری محمد قاسم جمیل گوجر، چوہدری محمد عاصم جمیل گوجر، چوہدری مبین احمد گوجر، چوہدری سعید احمد گوجر، چوہدری عبدالخالق گوجر، چوہدری محمد شعیب گوجر، چوہدری اریب ایاز گوجر، چوہدری حذیفہ گوجر، چوہدری صادق ، محمد عثمان ، محمد حمزہ اور محمد توفیق موجود تھے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.