گوجرخان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گوجرخان میں پنک ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ایم پی اے حلقہ پی پی 9 راجہ شوکت عزیز بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قمر وڑائچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔پنک ریڑھی بازار کے قیام کا مقصد خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانا ہے۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا قابلِ تحسین ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو مناسب جگہ، بنیادی سہولیات، سکیورٹی اور کاروبار کے تسلسل کے لیے انتظامی تعاون بھی فراہم کیا جائے۔شہریوں نے امید ظاہر کی کہ پنک ریڑھی بازار محض افتتاحی تقریب تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خواتین کے لیے مستقل معاشی سرگرمیوں کا ذریعہ بنے گا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.