(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے دوران مظفرآباد میں ایک تقریب میں تختی کی نقاب کشائی کر کے نئے رتھوعہ ہریام پل کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس پل کی تکمیل خطے کی ترقی اور خوشحالی کا اہم سنگ میل ہے، جس سے میرپور اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات ملیں گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.