ے۔
پنجاب حکومت کے فلاحی پروگرام “نگہبان دسترخوان” کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر شیخ شعور قدوس اور شیخ سلیمان شمسی کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اعزازی شیلڈ، میڈل اور سند پیش کی گئی۔
یہ اعزاز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر ارشد کے ہاتھوں شیخ شعور قدوس و شیخ سلیمان نے وصول کیا۔ اس موقع پر شیخ شعور قدوس شیخ سلمان شمسی نے حکومتِ پنجاب اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ آئندہ بھی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔