178

پی پی5سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے تیار ہوں‘ شیخ وسیم اکرم

پنڈی پوسٹ کی ٹیم نے مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیادوران انٹرویوانہوں نے پی پی5کے لوگوں کوایک اور سرپرائز دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اگر پارٹی نے عزت دی تو صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لیے تیار ہوں دوران نشست انہوں نیمسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگیکے بارے بتایا کہ میری وابستگی شروع ہی سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ساتھ ہے میں تقریبا 95ء سے فرانس میں مسلم لیگ ن کے ورکر کے طور پر کام کرتا چلا آرہاہوں اڑھائی لاکھ کے قریب پاکستانی وہاں پر مقیم ہیں اور ہم نے وہاں پر پاکستانی ہو نے کے ناطے دیار غیر میں ایک اچھا میسج ڈویلپ کرنے کی کوشش کی ۔ فرانس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے بارے میں بتایا کہ مسلم لیگ ن کے اس دور حکومت سے قبل جتنی بار بھی مسلم لیگ کی حکومت بنی تو کچھ ہی عرصہ بعد اسمبلیاں توڑ دی جاتی تھیں جس کی وجہ سے تنظیم نو کا کام کافی عرصہ تک رکا رہا لیکن اب کچھ ہی عرصہ قبل فرانس میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا جس میں چوھدری ریاض آف مورگاہ حال مقیم فرانس پارٹی کے صدر منتخب ہوئے اور مجھے جنرل سیکرٹری کا عہدہ ملا۔پنڈی پوسٹ نے ان سے وہاں پر مقیم پاکستانیوں کے مسا ئل بارے دریافت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر مسائل ویزہ کے حوالے سے پاکستانیوں کو پیش آتے ہیں لیکشن اب وہ بھی تقریبا اکا دکا ہی کوئی بات سامنے آتی ہے البتہ ہمیں آنے جانے میں کبھی کبھی مشکل پیش آتی ہے وہ بھی اپنی ہی ائر پورٹ پر الحمد اللہ وہاں پر پاکستانیوں کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میں سمجھتاہوں اگر ہم خود اپنی اصلاح کرتے رہیں گے تو ہماری راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی انہوں نے حالیہ دہشت گردی کا پیش آنے والا واقعہ جو فرانس میں ہوا اس کے بارے میں کہا کہ اس واقعے کا میں خود بھی متاثرہ شخص ہو ں اس واقعے کے فوری بعد غالب اقبال جو فرانس میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں انہوں نے میٹنگ بلائی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہاں کے مئیر اور صدر کے نام تعزیتی خطوط لکھے جائیں ۔ حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں انہوں نے بتا یا کہ وہ پاکستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنی پارٹی کو سپورٹ کرنے آئے تھے بلدیاتی انتخابات کا تذکرہ چھڑا تو انہوں نے جہاں کامیابی حاصل کرنیوالے لیگیوں کو مبارکباد پیش کی وہیں پر انہوں نے چودھری نثار علی خان کی بات کرتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے مجھے حلقہ این اے باون اور پی پی5کی عوام پر جنہیں چودھری نثار علی خان جیسا نڈر،بہادر ،جراء ت اور بے داغ سیاست کرنے والا سیاستدان ملاانہوں نے کہا کہ روات سے کلرسیداں دو دوریہ سڑک جیتی جاگتی مثال اس ساتھ ساتھ روڈ کے دونوں اطراف سوئی گیس اور ہر گاؤں اور ہر محلے میں کی گلیوں کی پختگی تک ان کا کردار لائق تحسین ہے انہوں نے پاکستان کو پر امن بنانے کے لیے جو کردار ادا کیا اور یورپی دنیا میں جا کر مسلمانیت کا چہرہ مسخ کرنے والوں کو یہ بات باور کرائی کہ مسلمان کبھی بھی دہشت گرد نہیں ہو سکتااسلام کا تعلق دہشت گردی سے نہیں اسلام ایک پر امن دین ہے اور دہشتگردی کی لعنت میں پاکستانیوں اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کی قربانیوں کو تسلیم کیا جا ئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ان کی چودھری نثار سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔حالیہ بلدیات میں کامیاب ہونے والے امیدواران اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والے تمام افراد باا لخصوص جنرل کونسلرز کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ان کی متعلقہ وارڈز میں کتنے گھر ہیں کتنے افراد رہتے ہیں اور گھروں میں موجود چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دیں جو بالکل غیر جانبداری سے مسائل کو حل کر سکیں ۔پنڈی پوسٹ نے حلقہ این باون میں تحریک انصاف کی شکست کے بارے میں جب سوال کیا تو انہوں نے بات کا ذکر خان صاحب سے کیا انہوں نے کہا پچھلے دنوں میری ملاقات راولپنڈی کے ایک مشہور ہوٹل میں عمران خان سے ہوئی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود جھوٹے انسان نہیں ہیں وہ ذاتی طور پر نہایت ہی اچھے اوصاف کے مالک ہیں لیکن ان کے اردگر د گھومنے والے چمچیوں نے ان کو یونین کونسل کی سیاست سے بھی محروم کر دیا ہے ان کی غلطی صرف اتنی ہے کہ وہ بغیر کچھ سوچے سمجھے دوسروں کے کہنے پہ چل پڑتے ہیں عمران خان نے کہا تھا کہ میری پارٹی میں صاف کردار کے مالک انسان ہی آئیں گے لیکشن اب اگران کی پارٹی پر نظر ڈالیں تو ق لیگ ، پی پی پی ،ن اور دیگر جماعتوں کو چھوڑنے والے تحریک انصاف میں اپنی جگہ بآ سانی بنا لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف دھرنوں سے نہیں نکلتا مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالا جاتا ہے اور اسی کو جمہوریت کہتے ہیں ۔کلریوتھ کونسل کے بارے میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کونسل کی ممبر شپ 250سے زیادہ ہے اور ان کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے خاطر اقدامات کیے ہیں اور ملک میں ہونے والے ہر ایونٹ کو بھرپور طریقے سے منا کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں آخر میں انہوں نے پنڈی پوسٹ کے لیے تعریفی کلمات بھی کہے انہوں نے کہا کہ دیارغیر میں ہم تک علاقائی خبریں اور مسائل ہمیں اگر پتہ چلتے ہیں تو پنڈی پوسٹ کی ویب سائٹ پر پڑنے کو ملتے ہیں جہاں سے ہم بآسانی یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ہمارے علاقے کی صورتحال کیا ہے اور ذمہ دارانہ صحافت پر میں پنڈی پوست کے چیف ایڈیٹر عبدا لخطیب چوھدری اور پوری ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے علاقے کے غریب اور مظلوم لوگوں لو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں سے وہ اپنے مسائل کو بڑی آسانی سے حکام بالا تک پہنچا سکتے ہیں انہوں نے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اپنے جذبات کے اظہار خیال کے لیے پنڈی پوسٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر مدعو کیا.{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں