369

گھڑا نواز نذیر جنگ المعروف استاد نذیر ٹیڈی

پوٹھوہار کی دھرتی بیشمار نابغہ روزگار شخصیات سے بھری پڑی ہے تحصیل گوجر خان پوٹھوہار کا مرکز ہے اور یہاں پر ایسی شخصیات پیدا ہوئیں جنہوں نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیے انہی میں ایک شخص جو پوٹھوہاری شعرخوانی/ بیت بازی کا گھڑا نواز (Pitcher Player) ہے لیکن پوٹھوہار میں اس فنکار کی گپ شپ اور شغل اور انداز بیان کافی مشہور ہے جس میں بہت پذیرائی بھی ملی ہے اس شخصیت کا نام نذیر جنگ اور عرفیت استاد نذیر ٹیڈی ہے

آپ گوجر خان کے شرقی قصبہ ڈھوک ہاشو میں فتح جنگ خان کے گھر یکم جنوری 1967ء کو پیدا ہوئے تین بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے چھوٹے ہیں دینی تعلیم ناظرہ قرآن مجید اپنے گاؤں کی مسجد میں مولوی اشرف مرحوم سے حاصل کی جبکہ دنیاوی تعلیم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تک تنگدیو جس کا موجودہ نام عالم آباد ہے سے حاصل کی تیرہ سال کی عمر میں معروف شاعر اعتبار قاصر حیدری مرحوم کی شادی 1980 ء میں چوہدری محمد اکرم گجر مرحوم کی محفل تھی جس میں ستار نواز فضل داد اور گھڑا نواز استاد جانس تھے اسی پروگرام میں پہلی بار اپنے فن کا باقاعدہ آغاز بھی کیا اس کے بعد وقتاً فوقتاً عمومی محافل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے اور 1982ء میں پوٹھوہار کے سب سے بڑے اور معتبر ستار نواز استاد عبد الرحمٰن مرحوم کے جو خود بہترین گھڑا نواز بھی تھے ان کے شاگرد ہوئے

اس کے بعد باقاعدہ پروگرام میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ ماسٹر یسین مرحوم کے ساتھ کیا 1986 ء میں بیت بازی کے بانی راجہ خوشحال خان کے ساتھ بطور گھڑا نواز ساتھ دیا بعد میں چوہدری اکرم گجر مرحوم صوفی محمد عارف، راجہ ساجد محمود، راجہ خادم، حافظ مظہر قابلِ ذکر ہیں جن کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا آپ پیشہ کے لحاظ سے
زمیندار ہیں آپ نے شادی یکم جنوری 1990 ء میں کی جس سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تولد ہوئیں چھوٹا بیٹا عدنان نذیر گھڑا نوازی کا شغف رکھتا ہے

۔ آپ کے شاگردوں کی کافی تعداد ہے جن میں کُچھ قابلِ ذکر ہیں ہیں چوہدری واجد ڈڈیال آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ فاضل حسین دینہ۔ محمد تنویر ڈھوک ہاشو شامل ہیں جبکہ شعرخوان دوستوں میں راجہ ساجد محمود اور راجہ یوسف کیانی پلینہ قابلِ ذکر ہیں شعراء دوستوں میں راجہ مختار حسین شاد، راجہ نواز آتش، اور راجہ یعقوب شیدائی قابلِ ذکر ہیں جبکہ دیگر دوستوں میں چوہدری تنویر ڈھوک ہاشو نواز شاہ، رحمت شاہ میانی ڈھیری شامل ہیں مشہور پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ 1991ء میں کھڑی شریف دربار پر راجہ ساجد محمود اور راجہ خادم کا پروگرام بہت مشہور ہوا

اور حال ہی میں 07 مارچ 2024 ء کو دربار عالیہ سائیں مرچو سرکار اسلام پورہ جبر راجہ ساجد محمود اور راجہ خادم کا پروگرام زبان زدِ عام ہے آپ شعرخوانی کے پروگراموں میں بزرگ شعرخوانوں کی طرز پر سازوں کے ساتھ شعر پڑھنے میں بہت معروف ہیں اور آپ کو باقاعدہ فرمائش کی جاتی ہے کہ آپ ماسٹر یسین، رضا شاہ اور صوفی عارف کی طرز پر اشعار سنائیں اور محفل کو محفوظ کریں آپ نے دنیا کے چار ممالک جن میں برطانیہ چار مرتبہ متحدہ عرب امارات دو مرتبہ بحرین ایک مرتبہ اور صلالہ عمان میں ایک مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا آپ پوٹھوہار ثقافت کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں آپ اپنی شخصیت میں جادوئی اثر رکھتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں