گو جرخان:ڈی آر سی کیسز کی سماعت اور عوامی شکایات کا ازالہ

گوجر خان(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سیدہ زینب حسین کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں DRC کیسز کی سماعت کی گئی، جبکہ عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات اور مسائل بھی سنے گئے۔اس موقع پر متعلقہ ریونیو افسران و عملہ کو عوامی مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل، ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور زیرِ التواء معاملات کو مقررہ وقت میں نمٹانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔