کہوٹہ: نتھوٹ پمپ کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

کہوٹہ(پنڈی پوسٹ نیوز)نتھوٹ پمپ کے سامنے شاہزور اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سبحان، سکنہ کہوٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔