کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ )کلرسیداں تا چوک پنڈوڑی پٹرول پر سبسڈی کے دوران ایک پٹرول پمپ پر کیری ڈبہ سوار بزرگ شہری سے مبینہ طور پر 100 روپے اضافی وصول کیے جانے کی شکایت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ایک اور پٹرول پمپ سے بھی شکایت موصول ہوئی ہے کہ ٹوکن کی رجسٹریشن کے نام پر 10 روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی متعلقہ پٹرول پمپوں کے نام اور مبینہ بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی سامنے لائے جائیں گے۔