کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں مبینہ فائرنگ،16 سالہ طالب علم زخمی

کلرسیداں(پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ کلرسیداں کی حدود میں واقع سپورٹس گراؤنڈ میں مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ طالب علم حارث علی زخمی۔پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق حارث علی اپنے کزن عبداللہ اور دوست ذیشان کے ہمراہ سپورٹس گراؤنڈ میں موجود تھا کہ مبینہ طور پر عبداللہ کی جانب سے فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گولی حارث علی کی بائیں پنڈلی پر لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔زخمی طالب علم کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) کلرسیداں منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔