(پنڈی پوسٹ نیوز) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز کی شادی کی تقریب میں شرکت گاؤں بانیاں والے میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خانباز کے بھتیجے، چوہدری طارق کے صاحبزادے اور چوہدری عدنان و چوہدری کامران کے عزیز چوہدری زین کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری نعیم اعجاز نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، نوبیاہتا جوڑے کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشگوار، خوشحال اور بابرکت ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔