کلرسیداں(یاسر ملک) کلرسیداں زمینوں کے تنازعات کے خاتمے کے لیے “ونڈا کراؤتے سکھ پاؤ” پروگرام کے تحت تقریب۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زمینوں کے تنازعات کے خاتمے اور ملکیت و قبضے کے شفاف تعین کے لیے شروع کیے گئے انقلابی منصوبے “ونڈا کراؤتے سکھ پاؤ” کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کی زیر نگرانی بھلاکھر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ نے کی، جس میں محکمہ مال کے افسران، نمبرداران اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریباً 40 کسانوں سے مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے لیے درخواستیں وصول کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ منصوبہ عوام کو دہلیز پر مفت سہولت فراہم کرنے کا انقلابی اقدام ہے، جس کے ذریعے زمینوں کے عدود و شمار اور ملکیت کے تنازعات ختم ہوں گے، خواتین کو ان کے وراثتی حقوق ملیں گے اور زمین کی خرید و فروخت میں آسانی پیدا ہو گی۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم فروری 2025 سے “ونڈا کراؤتے سکھ پاؤ” پروگرام کے تحت مشترکہ کھاتوں کی مفت تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اہم خبریں
عوام راج پارٹی کے سربراہ کے مطابق جواد احمد ملک عمران خان سے کہیں زیادہ قابلِ احترام اور باوقار شخصیت
اٹک/ تھانہ پنڈیگھیب پولیس پر فائرنگ — راہزنی کے مقدمہ میں زیرِ حراست ریکارڈ یافتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کلرسیداں بازار میں غیر قانونی ویپ شاپس کا انکشاف، کارروائی نہ ہونے پر تشویش
صدر مملکت آصف علی زرداری صنعتی ادارے ‘سانی ہیوی انڈسٹری’ کا دورہ کیا
اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ،امریکی ٹیموں کی مرحلہ وار واپسی جاری۔
وفاقی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام،لائسنسنگ پراسیس مکمل پیپر لیس کر دیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سلطان آف عمان سے اہم ملاقات،ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
طاہر اشرفی کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ایرانی وزیر خارجہ آج شام دوبارہ واپس اسلام آباد آئیں گے
خوشی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول محفوظ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام