ساگری (نمائندہ پنڈی پوسٹ،زاہد نقیبی)مدرسہ کنز الایمان کلرسیداں روڈ شاہ باغ کے 30 سے زائد طالب علموں نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔ اس سلسلے میں مدرسہ ہذا میں جلسہ دستار فضیلت و یوم تاسیس اور تقسیم اسناد کی پروقار محفل پاک زیر صدارت پیر صاحبزادہ محمد فاضل حسین نقشبندی منعقد ہوئی جس میں تمام حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ پررونق محفل پاک کا آغاز حافظ محمد رافع نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور حافظ محمد انوار اور حافظ محمد رافع نے اپنی اپنی خوبصورت آواز میں بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے
جبکہ مولانا عبد اللہ مظہر وارثی نے خصوصی خطاب کیا اور سابق چیئرمین راجہ شہزاد یونس اور چوہدری ارشد تبریز نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض قاری محمد سرفراز صدیقی نے سرانجام دئیے۔ محفل پاک میں مولانا محمد ہارون ہاشمی سمیت علمائے کرام اور معززین علاقہ سٹیج کی زینت بنے جبکہ مدرسہ ہذا کے طالب علموں اور انکے اہلخانہ عزیز واقارب اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے اس موقع پر تمام حفاظ کرام اور انکے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ادارہ کے مہتمم نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔