ضلع راولپنڈی میں جو ں جوں بلدیاتی الیکشن کا دن قریب آرہا ہے ہر طرف گہما گہمی عروج پر ہے تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسلز میں بھی موجودہ بلدیاتی امیدوار آئے روز جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کر رہے ہیں یونین کونسل غزن آباد میں تین پینل میدان میں ہیں یہ یونین کونسل جو مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے کاغذات جمع ہونے تک پانچ پینل میدان میں تھے جو تمام کے تمام ن لیگ کے ہی ٹکٹ کیلئے تگ و دو کر رہے تھے مگر پارٹی کی طرف سے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے دو پینل دستبردار ہوگئے ۔ اب امیدواروں میں طارق یاسین کیانی چیئرمین اورظفر عباس مغل وائس چیئرمین ۔ راجہ شفقت محبوب چیئرمین اور خان عثمان خان وائس چیئرمین اور تیسرے کیپٹن محمد فاروق چیئرمین اور عقیل احمد وائس چیئرمین کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو تمام امیدواروں کی طرف سے بھرپور الیکشن مہم جاری ہے ۔ مگر یوسی غزن آباد میں نیا شامل ہونے والا پٹوار سرکل سدیوٹ کی دو وارڈوں میں دو جنرل کونسلر عبدالمجید کیانی اور محمد شریف‘ طارق یاسین کیانی پینل کی طرف سے بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔جس کی وجہ سے ان کا پلڑا دوسرے امیدواروں سے بھار ی ہے ۔ خصوصاََ گکھڑ ادمال‘ سدیوٹ ‘ موہڑہ فیض اللہ سے طارق کیانی اکثریت سے کامیاب ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔پٹوار سرکل سدیوٹ کی برادری نے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کونسلر کو بلا مقابلہ منتخب کروا کر کیا ہے اسی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ وہ طارق کیانی کے ساتھ بھی کر رہے ہیں ۔کیپٹن محمد فاروق جو کہ کافی عرصے سے اپنے ہونے کا احساس دلا رہے ہیں اور اب بھی بھر پور مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ راجہ شفقت محبوب ایڈووکیٹ بھی کافی سرگرم ہیں ۔ طارق کیانی کے وائس چیئرمین جو کہ تریل سے ہیں ان کا اپنا بھی کافی ووٹ بینک ہے اور دوسرا انہیں گڑاٹہ سیداں سے سابقہ وائس چیئرمین مداح حسین شاہ کی بھی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کا ووٹ بینک کافی بڑا ہوگیا ہے ۔دوسرا یوسی غزن آباد میں ممتاز سیاسی شخصیت ماسٹر عبدالمجید جو کہ مسلم لیگ ن کے اس یونین کونسل میں روح رواں بھی ہیں ۔ سابقہ کونسلر بھی رہ چکے ہیں اپنا کافی ووٹ بینک رکھتے ہیں ۔ طارق کیانی کے پینل کے حق میں دستبردار ہونے کی وجہ سے ان کا ووٹ بینک بھی طارق کیانی کے حق میں جائے گا۔دوسرا دستبردار ہونیوالا پینل بابو اخلاق اور راجہ مظہر پر مشتمل تھا جوکہ شفقت محبوب کے حق میں دستبردار ہوچکا ہے اس وجہ سے شفقت محبو ب کے ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ضرور ہوگا۔
موہڑہ بختاں ‘ چھپری اکو‘ رکھ غزن آباد میں بھی تینوں امیدوار بھر پور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ موجودہ حالات کو اگر دیکھا جائے تو تین وارڈوں سدیوٹ‘ گکھڑ ادمال‘ تریل کلاڑی وارڈ میں طارق کیانی پینل کو واضح برتری حاصل ہے اس کے علاوہ وہ دیگر وارڈوں سے بھی خاطر خوا ہ ووٹ لے رہے ہیں ۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو تینوں پینل کے امیدوار کافی متحریک نظر آرہے ہیں اور بھر پور مہم چلا رہے ہیں او ر اپنی اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گااور کامیابی کا تاج کس کے سر سجے گا یہ فیصلہ 5دسمبر کو ہی ہوگا۔{jcomments on}
88