خطہ پوٹھوہار کا شمار صوبہ پنجاب کے اہم علاقوں میں ہوتا ہے وطن عزیز کے ہر شعبے میں اس دھرتی کے بیٹے بیٹیاں آپ کو کام کرتے و ملک وقوم کی خدمت کرتے دکھائی دیں گے
ملک کے اعلی ترین سول فوجی اعزازات و اعلیٰ منصب بھی اس خطے کے باسیوں کو ملے میدان سیاست میں بھی اس دھرتی کے سپوتوں نے اپنا نام و مقام بنایا عرض ایک طویل فہرست ہے
عطا اعزازات و منصوبوں کی جو خطہ پوٹھوہار کے سینے و ماتھے پر چمک رہے ہیں ان تمام عوامل کے باوجود اج بھی خطہ پوٹھوہار کی تین اہم تحصیلوں کلر سیداں گوجر خان کہوٹہ کے باسی انہی مسائل کا شکار ہیں جن کا سامنا وہ پچھلے 30سالوں سے کرتے چلے آ رہے ہیں
خطہ پوٹھوہار کے مرکز و اطراف میں ڈی ایچ اے نیو میٹرو سٹی بحریہ ٹاؤن میگا سٹی طرز کی درجنوں ہاوسنگ سوسائیٹیاں نے پنجے گاڑ کر اپنے مکینوں کو جدید طرز زندگی فراہم کرنے میں مگن ہیں مگر سرکاری سطح پر ہم گوجر خان کلر سیداں کہوٹہ کے کسی علاقے کسی بستی کسی قصبے کو جدت نہ دے پائے
نہ ہی ہم ان تحصیلوں میں قائم سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبعی سہولتوں سے اراستہ کر پائے نہ ہم پولیس نظام میں بہتری لا سکے بارشوں کے سبب سیلابی پانی کا گھروں میں داخل ہونے کی وہی روایتی خبریں تحصیل ہسپتال کلر سیداں کہوٹہ گوجر خان سے مریضوں کو پنڈی ریفر کرنے سرکاری ڈاکٹروں کے نامناسب رویوں کی وہی خبریں آج ہمیں قومی اخبارات و سوشل میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں
جو آج سے 30برس قبل کی اخبارات میں چھپی ہوئی ہوتی تھیں پولیس نظام کو بدلنے اور اس میں اصلاحات لانے کا اعلان نواز شریف جنرل مشرف عمران خان شہباز شریف عثمان بزدار و اب مریم نواز نے بھی کیا مگر عوام پولیس کے مزاج کے بدلنے کے بجائے پولیس کی وردی بدلنے کا عملی مشاہدہ ہی کر پائے گوجر خان کلر سیداں کہوٹہ میں قائم پنجاب پولیس کے تھانوں / چوکیوں میں لاپرواہی کا راج ہے ہر دوسرے دن کسی پولیس ملازم یا پولیس آفیسر کی رشوت وصولی و منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں
سائل تھانے میں کیس کے اندراج کے لئے تھانے کے باہر احتجاج کرتے یا پھر کسی سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر بیٹھے دکھائی دیتے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ ڈکیتی چوری درج کروانے سنگین کوتاہیوں و ملزمان سے ملی بھگت غبن و رشوت وصولی پر معطل ہونے والے پولیس ملازمین و افسران آپکو کلر سیداں گوجر خان کہوٹہ کے سرکل میں تعینات دکھائی دیں گے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کا وہی طرز عمل ہے
جو آج سے 30سال قبل تھا ان تمام حالات و معاملات کی ذمہ دار بھی ان علاقوں کے مکین ہی ہیں کلر سیداں گوجر خان کہوٹہ کے باسیوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کی انے والی نسلوں کو ایک اچھا ماحول مل سکے خطہ پوٹھوہار میں جدید ہسپتالوں یونیورسٹیوں کھیلوں کے میدانوں کی ضرورت ہے
خطہ پوٹھوہار کی تینوں بڑی تحصیلوں کا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے موازنہ کیا جائے تو تحصیل گوجر خان کے باسیوں کو متعدد حوالوں سے بہتر قرار دیا جا سکتا ہے وہاں سے منتخب ہونے والے راجہ پرویز اشرف نے بحثیت ڈسٹرکٹ چیئرمین سوشل ایکشن بورڈ راولپنڈی جن ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا انھوں نے اس تسلسل کو بحثیت وفاقی وزیر و وزیراعظم پاکستان بھی قائم رکھا
انھیں جب جب موقع ملا گوجر خان کو میگا منصوبوں کا تحفہ دیا بحثیت سپیکر قومی اسمبلی بھی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو یونیورسٹی کیمپس و سرکاری دفاتر میں روزگار فراہم کیا جبکہ کلر سیداں کہوٹہ سے منتخب ہونے
والے ممبران قومی صوبائی اسمبلی چوہدری نثار علی راجہ ظفر الحق صداقت عباسی راجہ صغیر و شاہد خاقان عباسی نے اس تواتر سے حلقے کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں کردار ادا نہیں کیا
جس کی انکو مقامی باسیوں کو توقع تھی کلر سیداں کہوٹہ میں سرکاری سطح پر نئے جدید ہسپتالوں تعلیمی اداروں و یونیورسٹی کی ضرورت ہے سوئی گیس کی فراہمی بھی ضروری ہے
تاکہ تیزی سے جاری درختوں کی کٹائی کا عمل روک سکے یہ سب تبھی ممکن ہے جب خطہ پوٹھوہار کے باسی اپنے علاقے اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے اتفاق اتحاد اواز بلند کریں
بصورت دیگر جن مسائل کا ہم سامنا 30سالوں سے کر رہے ہیں وہی مسائل ہمارے نوجوان نسل کے سامنے دیو کا روپ دھارے کھڑے دکھائی دیں گے