63

پاکستان میں بھارتی مداخلت /راجہ طاہر محمود

پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے خاتمے میں قربانیاں دی ہیں دنیا بھر میں ہوانے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی اموات کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان میں سب سے زیادہ نقصان دہشت گردوں کے حملوں میں پاکستان میں ہوا ہے چاہے وہ مالی ہو جانی اور یا ملکی ہو ہر لحاظ میں پاکستان کا نقصان سب سے زیادہ ہے اس کے علاوہ ہماری افواج کی قربانیاں بھی دنیا بھر کی افواج سے زیادہ ہیں اور پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو دہشت گردی کو ختم کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کر رہا ہے عالمی امن کے لئے دہشت گردی ایک چیلنج بن چکا ہے اور دنیا کو اب پتا چلا ہے کہ یہ وہ ناسور ہے جس سے نبرد آزما ہو نا کتنا کٹھن اور دشوار ہے ایسے میں عالمی ماہرین بھی حیران ہیں کہ پاکستان نے کیسے بے سرو سامانی کی حالت میں پندرہ سال تک اس دہشت گردی کا تن تنہا مقابلہ کیا اگر ان تمام حالات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پاکستان کی افواج کا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اس میں اہم کردار رہا ہے افواج چاہے وہ کسی بھی ملک کی ہوں ملک کی سلامتی کے لئے ان کا کردار اہم ہوتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا کی کسی بھی فوج سے مقابلے میں ان کا گراف زیادہ ہے۔ حالیہ ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد اور پہلے بھی مسلح افواج جس طرح سے پاکستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی تھی وہ سب کے سامنے ہیں ایسے میں ہمارے ہزاروں جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ملک بھر میں ہوانے والے ٹارگیٹیڈ اور دیگر آپریشنوں میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ملک بھر میں یہ بات تو سب جانتے تھے کے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی چہرہ چھپا ہوا ہے مگر حال ہی میں پکڑنے جانے والے بھارتی ایجنسی را کے اہلکار سے تفتیش کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان میں ہو نے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہے پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت کے اس گھنونے کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستان کے موقف کو نہیں سنا گیا لیکن اب اگر حکومت پوری تندہی سے اس بات کو عالمی سطح پر اجاگر کرئے تو اس سے پاکستان کی جیت ممکن ہے کیونکہ اب عالمی برادری کو بھی یہ بات سمجھ آ چکی ہے کہ دہشت گردی کیا ہے اور اس کے کیا، کیا نقصانات ہیں ۔پاکستان میں ہونے والے تمام بڑے دہشتگردی کے واقعات کے بعد اب ملک میں بھر میں ہونے والے بلا تفریق آپریشن سے بہت سے بڑے کردار پکڑے جا چکے ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار دلجمعی سے آپریشن ہوا اور اس کے دور رس نتائج قوم کے سامنے آئے ملک سے لاقانونیت کا خاتمہ ہوا ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف گھیراتنگ ہوا جنھوں نے دہشت گردی لاقانونیت کو بڑھنے کا موقع فراہم کیا اب جبکہ اس آپریشن کی وجہ سے بہت سے معاملات کافی حد تک بہتر ہو رہے ہیں اور دہشت گردی میں بہت حد تک کمی آئی ہے اور بہت سے لوگ سلاخوں کے پیچھے جا چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو اور ان کی مالی مدد کرنے والے بھی اسی سزا کے مستحق بنیں ملکی مفاد کا تقاضا یہی ہے کہ اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے جو آپریشن جاری ہے اس کو کامیاب و کامران بنایا جا سکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں تاکہ دنیا کو یہ پتا چل سکے کہ وہ بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویداد ہے کس طرح دوسرے ممالک میں اور بلخصوس پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ناصرف ملوث ہے بلکہ اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کے لئے دہشت گردوں کی ناصرف سر پرستی کر رہا ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہاہے یہ پاکستان کی جیت کی ہوگی اگر عالمی برادری کو یہ بات سمجھ آ جائے کیونکہ ہماری نااہلی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہوانے والی دہشت گردی کو پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا تھا لیکن اصل میں ان واقعات کے پیچھے کچھ اور ہی عوامل نظر آتے ہیں بھارتی ایجنٹ کے پکرے جانے سے ایک بات بلکل واضح ہو گئی ہے کہ بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں کسی بھی صورت میں پاکستان کو پر امن نہیں دیکھ سکتی اسی لئے وہ ہر اس برائی کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں جن سے پاکستان کی بقاء اور سالمیت کو خطرہ ہو۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں