کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی شروع تفصیلات کے مطابق محمد عبداللہ ولد بابر اقبال سکنہ ڈھوک کرم شاہ کہوٹہ کو انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پر روکا گیا
تو اس نے کہوٹہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اسی اثناء میں محمد عبداللہ کے 5 سے 6 ساتھیوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے محمد عبداللہ کو چھڑا کر بھگانے کی کوشش کی
لیکن وہاں پر موجود عوام کی مداخلت پر ملزمان بھاگ گئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے محمد عبداللہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور باوردی اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا