عاطف علی ادریسی
میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی تقریب حلف برداری 02مئی کو ہوئی اب تک میونسپل کمیٹی کے 6اجلاس ہوچکے ہیں جن میں تعارفی اجلاس ، بائی لاز کی منظوری ، ٹیکس ، یوم آزادی پروگرامز، بجٹ سمیت ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی میونسپل کمیٹی کلر سیداں کا بجٹ 35کروڑ روپے سالانہ منظور ہوا جس میں متوقع ترقیاتی اخراجات سال 2017-18کے لیے 22کروڑ 85لاکھ 74ہزار روپے رکھے گئے ترقیاتی کاموں کے لیے پہلے مرحلے میں 11کروڑ 61لاکھ روپے کی 95سکیموں کی منظوری دے دی گئی جس میں میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں اپوزیشن سمیت تمام منتخب ممبران کو 30،30لاکھ روپے جبکہ سپیشل سیٹوں پر منتخب ممبران کے لیے 10,10لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کے لیے بھی فنڈز جاری کر نے کی منظوری دی گئی ترقیاتی سکیموں کے علاوہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے جو بنیادی کام ہیں ان پر چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ممبران بلدیہ کو خصوصی دلچسپی لینے کی ضرورت ہے جس سے براہ راست عام آدمی کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کلر سیداں سے منصوب عوامی توقعات بھی پوری ہوسکیں گی اور میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے عوام کے مسائل میں کمی آئیگی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ممبران بلدیہ کوترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضروت ہے ۔ میونسپل کمیٹی دو یونین کونسلز کو ضم کر کے بنائی گئی ہے جس سے یونین کونسل کلر سیداں اور یونین کونسل درکارلی معمور ی کی بلڈنگز خالی ہو گئیں ہیں عوامی تجویز ہے کہ یونین کونسل کلر سیداں کی جگہ پر کمرشل پلازہ تعمیر کیا جائے اور اس کی آمدن کو میونسپل کمیٹی کے بجٹ میں شامل کیا جائے جبکہ یونین کونسل درکالی کی بلڈنگ کو عوامی مطالبہ کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب کو وقف کر دی جائے اور وہاں پر کسانوں کی سہولیات کے لیے ویٹر نری ڈسپنسری قائم کی جائے میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں یونین کونسلز سے متعلق ثالثی سمیت تمام امور ا حل کیے جارہے ہیں نکاح رجسٹریشن ، اندراج اموات و پیدائش سمیت دیگر کام پہلے یوسیز سیکرٹریز کے اختیارات میں تھے اور اس کام کو انجام دینے کے لیے دونوں یونین کونسلز میں 4سیکرٹریز اور 4نائب قاصد ہوا کرتے تھے اب میونسپل کمیٹی بننے سے ان سارے کاموں کوا نجام دینے کے لیے دو جونیر کلرک اور ایک نائب قاصد ہے جو ان امور کو بروقت انجام دینے سے قاصر ہیں کام کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے سائلین بار بار چکر لگانے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ دو یو سیز کا تمام ریکارڈ اور دیگر امورکی انجام دہی کے لیے صرف ایک روم مختص ہے جو ناکافی ہے خواتین کے لیے بیٹھنے کی الگ جگہ نہ ہے میونسپل کمیٹی میں ان امور کی انجام دہی کے لیے مزید عملہ کی ضرورت ہے عملہ نامکمل ہونے کے باعث سائلین سخت مشکلات کا شکار ہیں خواتین سائلان کے لیے الگ روم قائم کیا جائے اور میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی خواتین ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو شکائت گزار خواتین کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے چیئرمین اور وائس چیئرمین سے مشاورت کے بعد میرٹ پر مسئلے کا حل نکالیں۔ میونسپل کمیٹی میں تاحال نقشہ جات سے متعلق بائی لاز منظور نہیں ہوسکے میونسپل کمیٹی کا زیادہ تر حصہ دیہات پر مشتمل ہے جہاں شہر کی نسبت سہولیات کا فقدان ہے عوامی خواہشات کے مطابق نقشہ جات سے متعلق بائی لاز کی منظوری کے وقت دیہاتوں کو شہر کی نسبت فیسوں میں50% ریلیف دیا جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر انہیں شہر کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں اور اس معاملہ پر ممبران بلدیہ کی ایک کمیٹی تشکیل د ی جائے جو نقشہ جات سے متعلق امور کی نگرانی کرے۔ ایم سی کے تمام دیہات گیس اور صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ میونسپل کمیٹی میں تاحا ل (ایم او ایف)میونسپل آفیسر فنانس اور لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں سوئی گیس ، پنجاب ہائی وے ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفاتر قائم کیے جائیں ۔ چیئرمین،وائس چیئرمین بلدیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت شہر کو مثالی بنانے کے لیے کلر سیداں شہر میں میونسپل لائبریری ، سٹریٹس لائٹس ، تجاوزات کے خاتمے، ریڑھی بانوں کے لیے الگ بازا ر، پریس کلب، جنرل بس اسٹینڈ ، پارکنگ ، پبلک ٹوائلٹ ، سلاٹر ہاؤس اورپبلک پارک کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی 23وارڈوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے شکائت سیل قائم کیا جائے جہان پر میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے ممبران منتخب کردہ دنوں میں بیٹھ کر عوامی شکایات سنیں اور اس کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔تھانہ کلر سیداں سے متعلق عوامی شکایات کے حل کے لیے ممبران بلدیہ کی کمیٹی تشکیل دی جائے جو پولیس کے ستائے ہوئے لوگوں کی امداد کر سکے اور ایم سی کے شہریوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے ۔ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے اجلاس میں خواتین ، یوتھ اور اقلیت ممبران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں اقلیتوں کے لیے قبرستان اور چرچ کا قیام انتہائی ناگزیر ہے قبرستان کے لیے چیئرمین بلدیہ نے 2کنال زمین عطیہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں کلر سیداں شہر کی ترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلر سیداں کے صحافیوں کا اہم کردار ہے لیکن افسوس کلر سیداں میں صحافیوں کے بیٹھنے کے لیے پریس کلب کی عمارت موجود نہ ہے پریس کلب کلر سیداں کے صحافیوں کے لیے سرکاری پریس کلب کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں کلر سیداں میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ممبران بلدیہ پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے تو ٹریفک معاملات اور پارکنگ سے متعلق امور کی نگرانی کریں تاکہ کلر سیداں شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کیا جاسکے ۔
102