102

میئر کلرسیداں‘ چوہدری نثار کی نظر میں فیورٹ کون/ سیلم شہزاد

یوں تو کلر سیداں کی تعمیر و ترقی میں سبھی نے اپنا کردار ادا کیا مگر وکٹری اسٹینڈ میں چوہدری نثار علی خان سب سے نمایاں ہیں، جھبی تو یہاں کے لوگوں کے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر خدمات کے اعتراف کی بات آئے تو چوہدری نثار زندہ باد کہنے میں توقف نہیں برتتے، ملکی سیاست میں پنڈی کا کردار ہر دور میں نہائیت ہی اہم رہا ہے، کبھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر راجہ ظفر الحق کبھی شیخ رشید کبھی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی اور وزیر پیداوار خان غلام سرور خان کی صورت میں مگر وفاقی وزیر داخلہ کی صورت میں چوہدری نثار علی خان جیسے دبنگ، کھرے، حق گو اور بے باک وزیر کو پہلی مرتبہ ملکی سطح پر پنڈی کی عوام کی نمائیندگی بھرپور طرح سے کرنے کا موقع میسر آیا ہے “حق گو اور بے باک “اس لیئے بھی انہیں کہا جاسکتا ہے کہ خود وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف بھی ان کی حق گوئی اور بے باکی کے معترف ہیں اورْ سنا ہے کہ “بہت احترام” بھی کرتے ہیں بلکہ یہ بھی زبان زدوعام پر ہے کہ جب چوہدری نثار علی خان اپنے کسی اصولی موقف پر ڈٹتے ہوئے وزیر اعظم سے ناراض ہوجائیں تو انہیں راضی کرنے کی کسی اور میں ہمت طاقت اور جرات اور اعزاز سوائے شہباز شریف کے کسی اور میں نہیں،کہتے ہیں کہ وہی ہیں جو ان کے دل کی آواز سمجھتے ہیں، جہاں چوہدری نثار ملکی سطح پر بخوبی پہچانے جاتے ہیں وہیں علاقے میں ان کے حلقے میں این اے 52 کے لوگ خود ان کے اپنے آبائی علاقے چکری فتح جھنگ اورٹیکسلا کے عوام کی نسبت انتہائی دل و جان سے چاہتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ چوہدری نثار بھی اپنے آبائی علاقے ٹیکسلا کے مقام پر اپنے عوام کیساتھ خطاب کرتے ہوئے کلرسیداں کے ذکر پر انتہائی جزباتی ہوکر اس سے اظہار محبت کاْ کھل کر اقرار کربیٹھے اور متعدد بار ایسا کیا انہوں نے کہا کہ میں کلر سیداں کو پاکستان کی سب سے مثالی تحصل بناوں گا چوہدری نثار علی خان کو کلر سیداں سے متعدد بار کامیابیاں ملیں انہوں نے ڈٹ کر یہاں کے ترقیاتی کام بھی کروائے اور ہر بار کلر سیداں کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہے اور باربارْ پکارا کہ کلرسیداں والو تمہارا کوئی اور کام باقی تو نہیں بائی پاس بنا کر کلر سیداں کے بازاروں میں مسلسل رش اور ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لونی پمپ سے مرید چوک اور دوبیرن روڈ کاپیٹیڈ روڈ،گرلز و بوائیز ڈگری کالج بلاک، 1122، لینڈ رینیو ریکارڈ سینٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت متعدد سڑکیں رابطہ سڑکیں پل اور دیگر ان گنت کام چوہدری نثار علی خان کے کریڈٹ میں جاتے ہیں اور یہ بھی کہ بلدیاتی الیکشن میں نواز شریف کے حامیوں اور مخالفین نے بھی چوہدری نثار علی خان کے کاموں اور شخصیت سے متاثر ہوکر ان کے دست شفقت کے دعویداروں کو ہی کونسلر منتخب کیا حتیٰ کہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے مئیر کی نشست پر بیٹھنے کے خواہشمندوں نے بھی جوڑ توڑ اور ہارس ٹریڈنگ کے بجائے سیدھا چوہدری نثار کی طرف دوربینیں فٹ کرکے امیدیں وابستہ کی ہوئیں ہیں،چوہدی نثار علی خان کی شخصیت بہت اچھی ہے وہ بہت زیادہ ترقیاتی کام کرواتے ہیں اس کے باوجود ان کے ناقدین کی بھی حلقے میں کمی نہیں ،ان کی سب سے بڑی مخالف سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اس حلقے صوبائی اسمبلی پی پی 5 کے سابق امیدوار اور موجودہ ضلعی صدر محمد ہارون کمال ہاشمی کا کہنا ہے کہ سڑکیں پل اور نالیان بنانا وفاقی وزراء کا کام اور منصب نہیں ان کا کام قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کروانا ہوتا ہے، جبکہ چوہدری نثار کے حلقے کے صدر مقام کلر سیداں میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں،ممتاز مسلم لیگی نوجوان کاروباری شخصیت نعیم بنارس کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار میں ہر طرح کے حالات سے نپٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، کونسلر اخلاق حسین نے کہا کہ ان کی سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے،الائیڈ سکول مینجمینٹ کمیٹی کے سینئر رکن چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ چوہدری نثار کی سیاست کو سمجھنے کے لیئے انسان کو آدھی عمر بھتانی پڑتی ہے، سروے میں ایم سی کے کونسلر اور سینئر مسلم لیگی راہنما شیخ عبدالقدوس،پی ٹی آئی کے راہنما حافظ سہیل اشرف،سابق سٹی ناظم سیٹھ اعجاز بٹ،شیخ ندیم ممبر پنجاب بورڈ،چوہدری زین العابدین عباسی،راجہ آفتاب پی ٹی آئی،راجہ ظفر کونسلر،شیخ حسن ریاض کونسلر و سابق سٹی ناظم ،انجمن صرافہ یونین کلر سیداں کے صدر حاجی ریاست ،نعیم بنارس اور پی ٹی آئی کے ضلعیٰ صدر محمد ہارون کمال ہاشمی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں ملے جلے تاثرات کا اظہار کای جن میں کلر سیداں کے مسائیل اور ترقیاتی کاموں بارے بات چیت شامل تھی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں