85

ذرا معذرت سے /فیصل صغیر راجہ

غیر قانونی سلنڈر بھرائیپر مقدمہ درج(خبر)
گزشتہ دنوں کلر سیداں پولیس نے مخبرکی اطلاع پر موہڑہ لنگڑیال میں چھاپہ مارا مگر ،چراغ تلے اندھیرا،کے مصداق مخبروں کو کلر سیدا ں میں کوئی ایسی جگہ نظر نہیں آئی جہاں غیر قانونی سلنڈروں کی بھرائی ہورہی ہے ۔شائد وہاں چھاپہ اس لئے پڑا کہ سلنڈر پھٹ جانے کیوجہ سے چند ایک دکانیں یا جانیں جا سکتی تھیں یہاں نقصان زیادہ ہونے کا امکان ہے اس لئے بعد میں افسوس کریں گے کاروائی کرنا ممکن نہیں ۔

نو پارکنگ خلاف ورزیاں(خبر)
دوبیرن نو پارکنگ کی خلاف ورزیاں ٹریفک جام معمول بن گیاجناب عرض یہ ہے کہ ہماری قوم کا المیہ ہے کہ ہمیں جس کام سے منع کیا جائے وہ ضرور کرتے ہیں جہاں No Smoking لکھا ہو گا وہاں کھڑے ہو کرسیگریٹ پینا ضروری سمجھتے ہیں ہم دیگر کام بھی اسی طرح الٹے ہی کرتے ہیں ٹریفک وارڈن انچارج کس کس شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کریں ان سے تو کلر کا مسئلہ حل ہو جائے تو بڑی بات ہے آپ کے لئے ایک مفت مشورہ ہے :::::)جہاں نو پارکنگ کا بورڈ لگا ہوا ہے اس بورڈ سے NO کا لفظ مٹا دیں صر ف پارکنگ رہ جائے تو کوئی گاڑی کھڑی نہیں ہو گی آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

مراکز صحت سر صوبہ شاہ اور چوآ خالصہ کی عمارات کھنڈرات میں تبدیل (خبر)
مراکز صحت سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ کی عمارات خستہ حالی کا شکار ہے ::::)بھائی 50 سال پرانی عمارت ہے خستہ حال ہی ہو گی اور جائے ویسے آج کل ہمارے ملک میں گلیاں سڑکیں سرکاری عمارات 2 سے 3 سال بعد خستہ حال ہو جاتی ہیں اگر نئی بن بھی گئی تو کیا2 سال بعد پھر خستہ حال ہو جائے گی اس لیے جو ہے جیسا ہے صبر اور شکر کرو ویسے یہ وفاقی وزیر داخلہ کا حلقہ انتخاب نہیں کہ سب کام احسن طریقے سے ہوں پرانے وقتوں کی بات ہے اولڈ از GOLD ::::::)
دوبیرن کلاں پولیس چوکی بنانے کا مطالبہ(خبر)
اہلیان علاقہ نے تھانہ دور ہونے کی وجہ سے SHO کلر سیداں سے دوبیرن میں پولیس چوکی بنانے کا مطالبہ کر دیا::::)ویسے تھانہ جتنا دور ہے اتنا ہی امن رہے گا نہ لڑائی نہ جھگڑا نہ درخواست نہ FIR چوری ڈاکہ تو چوکی کی موجودگی میں بھی ہو سکتا ہے ::موجودہ SHO کی تقرری کے بعد وارداتوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن وارداتوں میں کمی یا زیادتی تو سروس کا حصہ ہے نا ؟؟؟؟

روات پولیس چوکی انچارج تبدیل (خبر)
گزشتہ کئی سالوں سے جاری آنکھ مچولی کا کھیل کبھی اے ایس آئی اشفاق بھنڈر تو کھبی اے ایس آئی اورنگزیب اہلیان روات اب نئی تشویش میں مبتلا ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا اسلام آباد پولیس کے پاس ایسا کوئی اور اے ایس آئی نہیں جسے روات تعینات کیا جا سکے یا کوئی اور مصلحت آڑے آ رہی ہے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا اس ملک میں باری باری آنے والا نظام راج تو نہیں ہو رہا کیونکہ سیاسی جماعتوں کی باریاں تو مشہور تھیں اب اے ایس آئی بھی باریاں لے رہے ہیں{jcomments on} .

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں