پنڈی پوسٹ کے دوستو۔۔۔۔! آج جب میں کالم لکھنے بیٹھا تو برادر عبدالخطیب چوہدری صاحب کو کال کی اور موضوع ڈسکس کیا جواب ملا “جو آپ کا جی چاہے” جی چاہنے سے بات چلی تو پھر یہی بات ہمارا آج کا موضوع بنتا ہے،آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں نے آج اپنی ضرورتوں کا بہت حصہ سوشل میڈیا کو بنا لیا ہے ہمارا بہت سا دن اور رات کا قیمتی وقت سوشل میڈیا کے سہارے گزرتا ہے اس سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں جہاں ہمارے بہت سے مسلے اس سےْ جڑے ہوئے ہیں وہیں پربہت سارے مسلے اس سے سنورتے ہیں اور بہت سارے اس سے بگڑتے بھی ہیں، آج گھر بیٹھے ہم اس کالم کو پڑھ سکتے ہیں جو ہفت روزہ پنڈی پوسٹ اور دیگر اخبارات میں شائع ہوں باآسانی پڑھ سکتے ہیں،یہ بھی سوشل میڈیا ہی کا کمال ہے کہ ماتم شادی خوشی غمی افتتاح یا کوئی بھی بریکنگ نیوز ہمیں واقعہ ہونے کے اگلے ہی چند لمحوں میں دنیا بھر میں سرائیت کرجاتا ہے اطلاع ہوجاتی ہے،اسی سلسلے میں اس ہفتے سوشل میڈیا پر بڑا چرچا رہا بابو اللہ دتہ و یلفیئر فاونڈیشن کلر سیداں کا جہاں 60 سال قبل کلرسیداں کے گاؤں جسوالہ کے بابو اللہ دتہ نے نقل مکانی کرکے دیس نکالا کے تحت ملک چھوڑا پردیسی ہوئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے نواحی شہر لوٹن میں جاکر ڈھیرے ڈالے اور محنت مزدوری کرکے اے اے کارپٹ کے نام سے کارپٹ کا بزنس کیا،خوب ترقی دی اللہ نے ان کے کاروبار میں دن رات خوشحالی ہوئی دولت کی ریل پیل ہوئی تو بابو اللہ دتہ اور ان کی اولاد غریبوں کو نہیں بھولی انہوں نے تن تنہا کلرسیداں میں آنکھوں کا ہسپتال قائم کیا انہیں اپنے بچپن کے دوست شیخ محمد اکرم کی بے لوث رفاقت کا شرف حاصل ہوگیا، سلسلہ شروع ہوا تو(راقم الحروف نے کئی بار دیکھا کہ) کام کی ساری تعمیر شیخ محمد اکرم نے دن رات ایک کرکے اپنی نگرانی میں مکمل کروائی،اور کوئی کمی کسر باقی نہ رہنے دی،سفر یوں ہی چلتا رہا پھر بیچ میں ایک اور سماجی درد رکھنے والی شخصیت جناب گل زرین پاشا نے اپنی خدمات انسانیت کی ہمدردی کا یہ جزبہ دیکھتے ہوئے پیش کیں، جن کی ہمدردی اور خلوص دیکھتے ہوئے بابو اللہ دتہ نے ان پر اہم زمہ داریوں کا بڑا بوجھ ڈال دیا اور انہیں ہسپتال ہذا کا ڈائیریکٹر مقرر کردیا آج ہسپتال ہذا کو ملنے والے سارے عروج اور کامیابی کے پیچھے موصوف کا بھر پور ہاتھ ہے،انہی کی کوششوں اور رائے پر بابو اللہ دتہ ویلفیئر فاونڈیشن کلر سیداں نے بلاآخرضیف العمر اور بوڑھے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیئے انہیں سیڑھیاں چڑھنے کی مشقت سے بچانے کے لیئے اپنے ہسپتال میں لفٹ نصب کرادی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک نہائیت سادہ مگرْ پروقارافتتاحی تقریب منقد ہوئی جس میں تازہ تازہ فرایضہ حج کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والیسینیئر آئی اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر حاجی زوالفقار کے علاوہ سابق ممبر ضلع کونسل بزرگ مسلم لیگی منجھے ہوئے سیاستدان شیخ محمد اکرم،ڈاکٹر شیخ طارق ریاض،ممبر میونسیپل کمیٹی کلر سیداں و سابق ناظم شیخ حسن ریاض، چوہدری طارق تاج،محمد صغیر بھولا ماسٹر کرامت حسین گل زرین پاشا،عبدالصبور بھٹی،قیصر رشید خلجی،اور دیگر معززین نے شرکت کی۔{jcomments on}
90