پاکستان اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور دنیا کا واحد ملک ہے جو ایک بہترین منظم اور مسلح افواج رکھتاہے اس کی افواج کی خصوصیت یہ ہے کہ دنیا کی کسی بھی ملک سے بہتر اوردنیا کی جدید ترین ٹیکنا لوجی سے لیس ہے مسلم ممالک کے لئے پاکستان ایسے بھائی کی حیثت رکھتا ہے جو کسی بھی مشکل وقت میں اپنے دیگر بھائیوں کی مدد کے لئے پہنچ سکے اسی لئے تمام مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں ان مسلم ممالک میں ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو بڑے ممالک ہیں جن کا اثر دیگر کئی مسلم ممالک پر اپنی اپنی جگہ قائم ہے اوران دونوں کے درمیان بدقسمتی سے کھبی بھی دوستانہ تعلقات قائم نہیں ہو سکے اور بعض طاقتوں نے ان کو ایک دوسرے کے قریب نہ آنے دیا ان طاقتوں کی پالیسی کا حصہ ہے کہ وہ کھبی بھی مسلم ممالک کویکجا نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دنیا کی معدنی دولت (تیل )کا ایک بڑا زخیرہ ان ممالک کی دسترس میں ہے جس کو استعمال کر کے یہ ممالک کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔بات کی جائے اگر سعودی عرب کی تو سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو ہمیشہ امتیازی حیثیت حاصل رہی ہے اس کی بڑی وجہ ان مقدس مقامات کا احترام ہے جو اس ملک میں ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستانی سعودی عرب کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اس کی حرمت اور تقدس کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں اسی لئے پاکستان نے ہمیشہ اس چیز کی مخالفت کی جس نے سعودی عرب سے مخالفت کی۔اسی طرح ایران بھی پاکستان کا ہمسایہ اسلامی ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ ایران کے ہمیشہ سے ہی درینہ تعلقات رہے ہیں ایران نے ہر مشکل گھڑی میں میں پاکستان کی ناصرف سفارتی بلکہ مالی امداد بھی کی پاک بھارت جنگوں کے دوران بھی ایران نے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کی اور جب کھبی ایران پر مشکل وقت آیا پاکستان نے اس کی دل کھول کر امداد کی یوں پاکستان اور ایران بھائی چارے کے اس عظیم رشتے میں بندھے نظر آتے ہیں جو دو سگے بھائیوں کے درمیان ہوتاہے۔ حال ہی میں خلیجی ممالک میں ہونے والی تبدیلیوں نے پاکستان کی اہمیت کو دو چند کر دیا ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو پاکستان ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان وہ واحد اسلامی ملک ہے جسکے ان دونوں کے ساتھ گہرے روابط ہیں اگر ان روابط کو استعمال کیا جائے تو یقیناًپیدا ہوانے والی کشیدگی کو ناصرف ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ دیگر خطے کے ممالک وکو تحفط بھی فراہم کیا جا سکتا ہے اب تو پاکستان سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے ا تحاد میں شامل ہو چکا ہے اور پاکستان کو اس اتحاد میں ایک بڑی اور واضح پوزیشن دی گئی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کے بڑے رہنماء پاکستان کی رضا مندی کے لئے کئی بار پاکستان آ چکے ہیں چونکہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی پاور ہے اور اس کی اس اہمیت کو کھبی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اسی وجہ سے اسلامی مملک میں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بعض عناصر کی جانب سے ایران کو یہ منفی تاثر دیا گیا کہ ہے پاکستان خدانخواستہ اس کی سالمیت کے خلاف ہے اس میں ان کلعدم جماعتوں کا بھی بہت تعلق ہے جو ایران نواز سمجھی جاتی ہیں اور جو خطے میں ابھارتی بالا دستی کے لئے کام کرر ہی ہیں اب چونکہ ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ایسے میں پاکستانی قیادت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان ان دونوں میں بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے پاکستان اس مشکل صورت حال میں ایران اور سعوی عرب دونوں کے لئے کسی ایسے رابطہ کار کا کام سر انجام دے سکتا ہے جو خطے کو اس کشیدہ صورت حال سے نکال سکے کیونکہ مغربی اقوام یہ چاہتی ہیں کہ یہ دونوں ممالک تصادم کی سطح تک چلیں جائیں تاکہ کسی بھی مسلم ملک میں وہ طاقت نہ رہے کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک ہم پلہ آ سکے اس لئے مغربی ممالک ایک طرف تو ایران کی پشت پناہی کر ہی ہیں اور دوسری طرف وہ سعودی اتحاد کا ساتھ دینے میں پیش پیش ہیں اب جبکہ اس خطے کی صورت حال سب کے سامنے ہے اور وہاں پر ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست خطے کے ان ممالک کے لئے جو کافی مضبوط ملک ہیں کے لئے بڑا خطرہ نظر آ رہا ہے ایسے میں پاکستان کی طرف سے اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اب کی بار پاکستان کے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور جس طرح کا کردار پاکستانی قیادت نے ادا کیا ہے وہ باقی دنیا کے لئے قابل ستائش ہے کیونکہ پاکستان بخوبی جانتا ہے کہ امت مسلمہ اگر جنگ و جدل کی لپیٹ میں آ گئی تو خدانخواستہ امت مسلمہ کے لئے بہت زیادہ نقصان ہے اور جس کا خمیازہ آنے والی نسلیں کی سالوں تک بھگتیں گی ایسے میں ان دو اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کروانے کے لئے پاکستان قائدانہ کردارادا کر رہاہے پاکستان کی اس کوشش کو تمام امت مسلمہ قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔{jcomments on}
123