86

امت مسلمہ حضور ؐ کے نقشہ قدم پر چلیں/ راجہ محمد حنیف

یوں تو انبیاء علیہ اسلام نے اپنے اپنے دور میں اپنی اپنی قوم کو صراط مستقیم پر چلنے کے لئے جو مقدس فریضہ سر انجام دیا وہ نہایت ہی اہم ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہالت شرک اور فحاشی عریانی بے حیائی اتنی بڑھ گئی کہ لوگ شرمندگی کے بجائے بُرے کام کرنے میں فخر محسوس کرتے عورتوں اور غلاموں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا اور دنیا کے ارض سماں کا گوشہ گوشہ درندگی اور وحشت کا مبتلا ہو گیا آخر اللہ پاک نے کائنات میں اپنے بندوں پر احسان عظیم فرمایا اور محسن انسانیت نبی آخر الزماں رحمت العلامین سرکار دو عالم محمدمصطفےٰؐ کا انتخاب فرما کر دنیا میں بھیجا آپ کی ولادت 12 ربیع الاول وہ مبارک دن تھا کہ جب پوری کائنات کی مراد بھر آئی اور نور ہدایت پھیلا بچپن سے لے کر آخر تک آپکی زندگی ہمارے لئے لمحہ بہ لمحہ رائنمائی ہے جشن عید میلاد نبی ؐ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ جہاں ہم ظاہری طور پر عزت و احترام شان و شوکت سے مناتے ہیں۔ وہاں ایسی حقیقی روح اپنے اندر پیدا کریں اور حق بھی یہی بنتا ہے کہ ہمارا حال بھی ماضی کی طرح درخشاں ہو۔اور ہر درخت کی پہچان اس کے پھل سے ہوتی ہے۔ ہم جب اعلی یقین روشن عقیدے اور اُس پر عمل کرنے والے عیظم بزرگوں کی بات کرتے ہیں تو لازمی ہے کہ ہم بھی خود تہہ دل سے اس تعلیم پر عمل پیراہوں دنیائے اسلام آج جس پرشانیوں سے گہیری ہوئی ہے تو غیروں کے دست نگر اور انکے بنائے ہوئے اصول پر چلنے کی راہ تلاش کرتی ہے۔ اس روشن کو ترک کر دیں حضرت محمدؐ دنیا کی وہ واحد ہستی ہیں جن کی زندگی کا ایک ایک گوشہ موجود ہے اور ہمارے لئے رحمت خیر برکت ہے آپ کے ارشادات اور فرمودات کا عظیم الشان ذخیرہ آج بھی دنیا بھر میں موجود ہے تادی کونین ؐ نے جس اخلاق شفت ، محبت سے ثابت کر دیا کہ بدترین قوم بھی کس طرح دنیا کی مہذب ترین اور کردار سیرت میں ممتاز حثیت پا سکتی ہے آج بھی ہم پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ظاہر اور باطن مکمل طور پر آپ کے ارشادات کے مطابق اسلام کے سانچے میں ڈھالیں اور مصطفےٰؐ کو اپنائیں اور سچے دل سے اس راہ پر چلیں جس راستے پر اللہ پاک کے پیارے محبوب حضرت محمدؐ نے چلنے کا درس دیا ہے۔ آج کے اس نازک دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیمات نبوی پر عمل کرتے ہوئے متنا زے اور فرقہ و اریت کو ختم کر کے دنیا پر ثابت کر یں کہ آپؐ نے چودہ سو سال پہلے جو اصول ضوابط فرمائے تھے انہی پر عمل آج بھی کامیابی اور کا مرانی کی ضمانت ہے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں