بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے اور ہر کوئی سٹیج پر چڑھ کر یہ دعویٰ کرتا دکھائی دے رہا ہے کہ عوام کا اصل نمائندہ میں ہی ہوں عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرکے ہی دم لوں گا عوام علاقہ کی خدمت صرف الیکشن کے موسم میں ہی کرنے کے دعویداروں کے ماضی پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوگا کہ گزشتہ سال بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مؤخر ہوتے ہی ان نمائندوں کے دلوں میں عوام کا درد جاتا رہا۔ عوام کے لیے ان نمائندوں کے دروازے پھر سے بند ہوگئے۔ بھا گ بھاگ کے جنازے پڑھنے والوں کو ملنا بھی مشکل ہو گیا ووٹ ایک امانت ہے جسے پورے اختیار کے ساتھ سوچ سمجھ کر استعمال کرنے سے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ یوں تو یوسی غزن آباد تحصیل کلرسیداں کی وہ یونین کونسل ہے جس کے بارے اکثر چوہدری نثار علی خان کے منہ سے تعریفی کلمات ہی سننے کو ملے ہیں۔ سال 2002 ء سے آج تک اس یونین کونسل میں چوہدری نثار علی خان کو کبھی پریشانی کا سامنا نہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت میں جب ایک کونسلر بھی اپوزیشن جماعت میں آنے کو تیار نہ تھا تب بھی یوسی غزن آباد سے ناظم خان قمر خان (مرحوم) اور نائب ناظم بابو محمدنواز بھٹی اور چوہدری عبدالقیوم(مرحوم) آف چنام وغیرہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے رہے۔ چوہدری نثار علی خان نے متعدد مرتبہ یوسی غزن آباد کے دورے کیے۔ عوام کے دکھ درد اور خوشی غمی میں بھی شرکت کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی برسات کی اورلوگوں کے مسائل سننے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل بھی کیے۔ موضع تریل، کلاڑی سمیت متعدد گاؤں کو گیس فراہمی جیسی نعمت سے نواز، شاہ باغ سے نوتھیہ دربار، موہڑہ بختاں اور گگھڑ ادمال سمیت موضع بھونی حدود NA-52 تک نئی اور کشادہ سڑکوں کا جال بچھا دیا۔ موضع غزن آباد، تریل، کلاڑی، میانہ موہڑہ، نوتھیہ تا چنام، چمبہ کرپال، موہڑہ بختاں، نئی آبادی، گگھڑ ادمال، موضع فیض اللہ ان تمام آبادیوں کو پختہ لنک روڈ فراہم کیے۔ حال ہی میں گڑاٹہ سیداں، نگیال جٹال، میانہ موہڑہ ، ترکھی، ادمال ، ڈھوک کشمیریاں اور تھلہ کی لنک روڈز کی پختگی کے لیے سروے مکمل کرائے۔ موہڑہ بختاں، چھپری اکو اور ڈھوک بھٹیاں کو کروڑوں روپے کی گرانٹ سے واٹر سپلائی سکیمیں فراہم کی گئیں۔ موضع چنام، نوتھیہ شریف، چمبہ کرپال کی بچیوں کے لیے الگ الگ ہائی سکول اور گگھڑ ادمال میں لڑکوں کے لیے ماڈل ہائی سکول کی منظوری اور تعمیر بلڈنگ مکمل کرا کر چوہدری نثار علی خان نے اس علاقہ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ یوسی غزن آباد کے لیے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم بنیادی مرکز صحت کے لیے فراہم کردی۔ عوام علاقے کے پرزور مطالبہ پر باغبوٹہ پل ایک ہفتے کے اندر منظور کرنا اوراس پر کام مکمل کرانا بھی چوہدری نثار علی خان کا کارنامہ ہے۔ یوسی غزن آباد کے تمام موضع جات اور ڈھوک ہائے کی 80% تقریباً گلیات کی تعمیر و مرمتی مکمل کرانا اور حال ہی میں یوسی غزن آباد کے لیے مزید ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظور فرمانا چوہدری نثار علی خان کے یوسی غزن آبادمیں تاریخی کارنامے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی برسات کرنے والے قومی لیڈر چوہدری نثار علی خان اور مقامی ایم پی اے قمر السلام راجہ کی موجودگی میں اگر کوئی بھی عوامی نمائندہ اپنی یوسی کی عوام کے لیے ایک اینٹ تک نہ لاسکا کسی بھی عوامی علاقائی مسئلہ پر کبھی کوئی کوشش نہ کرسکا تو کیا ایسے عوامی نمائندے عوام کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں؟؟ ان تمام حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یوسی غزن آباد کے باشعور عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں گے تاکہ ترقی کا یہ سفر چلتا رہے.{jcomments on}
76