ساگری(زاہد نقیبی)محمد ذاکر حسین نقیبی آف چوکپنڈوڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح وہ کلرسیداں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ کلر روڈ پر میرا سنگال سٹاپ سے آگے ان کے موٹر سائیکل کے آگے اچانک بھینس آ گئی اور وہ سڑک پر گر پڑے اور انہیں ٹانگ پر معمولی چوٹ لگی لیکن انکے موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ کلر روات روڈ پر لوگ اپنے جانور کھلے چھوڑ دیتے ہیں حتی کہ بازار کے اندر بھی جانور آزادانہ گھوم رہے ہوتے ہیں اور ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی ایکسیڈنٹ جانور کی وجہ سے ہو جاتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جو جانور روڈ کے ساتھ کھلا پھرتا ہوا نظر آئے یا کسی گاڑی کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو تو اس جانور کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔