سب انسپکٹر اکرام بھٹی ایس ایچ او تھانہ روات تعینات

کلرسیداں( نمائندہ پنڈی پوسٹ /چوہدری جواد مجید )تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے حکم پر تھانہ روات میں تعینات سب انسپکٹر اکرام بھٹی کو قائم مقام ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ۔اکرام بھٹی فرض شناس ایمان دار اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں ۔انکی تعیناتی پر صدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد ماسٹر چوہدری عبدالمجید ۔کاروباری شخصیت چوہدری عثمان مون۔راجہ عقیل احمد اے ایس آئی ۔راجہ عاصم منہاس PHP .سابق نائب ناظم یوسی غزن آباد سید مداح حسین شاہ و دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔