اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،مختلف پٹرول پمپس کا دورہ

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے پیٹرول/ڈیزل کی مقدار اور معیار کو چیک کیا، دورانِ معائنہ پیمانوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور پیٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اور عوام کو بلا تعطل پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائیں، شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ عوام کو مکمل اور درست مقدار میں پیٹرول فراہم کیا جا سکے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.