اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا سنبلہ کا دورہ

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل نے سنبلہ میں قائم مریم نواز ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران نئی عمارت کی تکمیل میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور عارضی انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر میڈم شیریں گل نے ہیلتھ سنٹر میں مفت ادویات کی فراہمی، دستیاب سہولیات اور سٹاف کی حاضری و ڈیوٹی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.