47

ملکہ کوہسار میں مریم نواز شریف کی ہدایات پر معذور افراد کو محکمہ سوشل ویلفیئر  کی جانب سے ویل چیئرز فراہم کی گئیں۔

مری(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع مری میں معذور افراد کو سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے ویل چیئرز فراہم کی گئیں۔ویل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مری سے ایک اچھا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ناصرف معذور افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پہاڑی علاقے سے تعلق کی بنیاد پر ان کی مشکلات میں خاصی کمی رونماء ہوگی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور اور ممبر نیشنل اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے مختلف محکموں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ صوبہ پنجاب اور اس میں بسنے والوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک زبردست سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ایسی سہولیات کو آئندہ آنے والے وقت میں مزید تیز کیا جائیگا۔ایسے میں ایلیان مری کی موجودہ حکومت کو مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں