68

کہوٹہ ٗٹمبر مافیا بے لگام، کٹائی سے روکنے پہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پہ فائرنگ

کہوٹہ ( نمائندہ پنڈی پوسٹ ) پنجاب حکومت کے جنگلات کو تحفظ دینے کی تمام کوششیں اور احکامات کھو کھاتے، مقامی انتظامیہ اور پولیس سمیت محکمہ جنگلات بے بس ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کہوٹہ کے علاقے جاوا میں گزارہ سائٹ پہ مخبر کی اطلاع پہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور تین عدد سبز چیڑ کے درخت کاٹے ہوئے پائے گئے۔ موقع کی جانچ پڑتال کے دوران ہی ٹمبر مافیا کے کارندوں نے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔خوش قسمتی سے جنگلات ملازمین اس فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔ نامزد ملزمان میں ناصر ولد کالا خان، وقار ولد یاسین ، وحید عرف بلا ولد یاسین شامل ہیں جنکا تعلق جاوا سے ہی ہے۔ دیگر آٹھ نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیاگیا کہ تھانہ کہوٹہ میں پہلے بھی پانچ درختوں کی کٹائی پہ درخواست دی گئی تھی جس پہ کوئی عمل نہ ہوا ۔جبکہ اس واقعہ پہ بھی پولیس نے موقع وزٹ نہیں کی۔جس سے تھانہ کہوٹہ پہ سوال اٹھتا ہے۔یاد رہے تحصیل کہوٹہ سرکاری و گزارہ جنگلات مسلسل ٹمبر مافیا کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔ چیف کنزرویٹر نے بتایا کہ ناکافی سٹاف اور سہولیات کیوجہ ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سماجی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی ، سیکرٹری جنگلات پنجاب ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر اعلی مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کیلئے فی الفور بھرتیاں کی جائیں اور ماحول کو بچانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں