206

راولپنڈی میں ای موٹرسائیکل سکیم کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ پنجاب کے صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ”ای موٹر سائیکل سکیم“راولپنڈی سمیت 5 شہروں میں 1 ہزار موٹر سائیکل دیئے جائیں گے سکیم کے تحت 30 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور اس پر کوئی سود نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ”ای موٹر سائیکل سکیم“کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا تقریب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب طلبا وطالبات کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں پہلے مرحلے میں راولپنڈی سمیت 5 شہروں میں 1 ہزار موٹر سائیکل دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی بڑا مسئلہ ہے اس منصوبے سے آلودگی میں کمی ہو گی 20 ہزار موٹر سائیکل2 مراحل میں طلبا وطالبات کو دیئے جائیں گے اس منصوبے سے طالبات بھی یکساں مستفید ہونگی انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بھی اس سکیم میں اپلائی کر سکیں گے موٹر سائیکل کی درخواست دینے والے طالبعلموں کا لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے جن طلباوطالبات کے پاس لرننگ لائسنس ہو گا وہ بھی موٹر سائیکل کے لئے اہل ہوں گے انہوں نے کہا کہ ای موٹرسائیکل ایک چارج میں 100 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے اس سکیم کے تحت 30 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور اس پر کوئی سود نہیں ہے کسی بھی صوبے کا طالبعلم جو پنجاب میں تعلیم حاصل کر رہا ہے وہ بھی سکیم کیلئے اہل ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں