38

کلرسیداں،چوآخالصہ میں مہنگی روٹی بیچنے پر تندور مالکان کو جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے حکومت پنجاب کی جانب سے روٹی کی قمیت کم کرنے کے اعلان کے بعد چوآ خالصہ میں ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی کے ریٹ چیک کیے اور روٹی مہنگے پیچنے والوں پر جرمانے کر دیئے انھوں نے ہوٹل مالکان کو وارننگ دی کہ اگر کوئی بھی دکاندار خود ساختہ ریٹ پر روٹی فروخت کرتے ہوئے پایا گیاتو اس کے خلاف حسب ضابطہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جس میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ دکاندار کی گرفتاری اور دکان سیل بھی ہوسکتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں