239

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے راجہ آفتاب جنجوعہ کی ملاقات

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد اضلاع کے تحریک انصاف سے وابستہ ایران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور تھے

اس موقع پر تحصیل کلرسیداں سے پی ٹی آئی رہنما راجہ آفتاب جنجوعہ اور راجہ فیصل زبیر نے بھی شرکت کی علی امین گنڈا پور نے راجہ آفتاب حسین جنجوعہ و دیگر پی ٹی آئی کے اسیران جمہوریت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

ہمارا لیڈر پابند سلاسل ہے وہ کبھی جھکے گا اور نہ قوم کو جھکنے دے گا وہ حق پر کھڑا ہے ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے انھوں نے مزید کہا ہمارا صوبہ پنجاب کی نسبت زیادہ ترقی کرے گا ہم اپنے صوبہ کو رول ماڈل بنائیں گےاس موقع پر راجہ آفتاب جنجوعہ اور راجہ فیصل زبیر نے مشعال یوسفزئی ایڈووکیٹ اور کرنل اجمل صابر راجہ سے بھی ملاقات کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں