شاہ باغ (چوہدری جواد مجید) یوسی غزن آباد میں نوجوان قیادت نے سیاسی میدان میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ امیدوار برائے جنرل کونسلر شرجیل خان یوسفزئی مسلم لیگ (ن) کے پینل اور صدر یوسی غزن آباد چوہدری ماسٹر عبدالمجید گروپ کی حمایت سے میدان میں موجود ہیں۔
شرجیل خان یوسفزئی نوجوان قیادت کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی خدمت، علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں سرگرم ہیں۔علاقے میں نوجوان قیادت کی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیاں انتخابی ماحول کو مزید دلچسپ بنا رہی ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.