اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں ڈاکٹر  سیدہ زینب حسین کی مویشی منڈی سے متعلق پریس کانفرنس

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین نے ایڈمنسٹریٹر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کلر سیداں میں پنجاب کیٹل مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر انتظام منظور شدہ مویشی منڈی لگائی گئی ہے جبکہ ایم سی اور تحصیل بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں  کے خلاف کاروائی  عمل میں لائی جائے گی۔  مویشی منڈی میں بڑے جانور کی پرچی فیس 2 ہزار روپے اور چھوٹے کی 300 روپے مقرر، جانور فروخت نہ ہونے پر بیوپاری اسی پرچی پر دوبارہ منڈی میں جانور لا سکتا ہے، اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی، چارہ، سایہ اور پانی کی فراہمی مویشی منڈی کےٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے، جبکہ ریسکیو, پولیس, ٹریفک پولیس, طبی و , ویٹرنری ٹیمیں ایم سی اہلکار بھی عوامی سہولت کے لئے متعلقہ امور کی انجام دہی کریں گے اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں رفعت عباس پاشا، ایم او ریگولیشن صائمہ تحریم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز پرچی کے تنازع پر پیدا ہونے والے جھگڑے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جھگڑا منڈی میں آویزاں فیس شیڈول کے ابہام کے باعث ہوا جس پر نوٹفیکشن کے مطابق مختلف سہولیات کی فیس الگ الگ درج کی گئی تھی تاہم متاثرین کے مابین انتظامیہ نے صلح کروا دی ہے امید ہے اب کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہو گا انہوں نے اس عزم اظہار کیا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے