اسسٹنٹ کمشنرسیدہ زینب حسین کا پٹرول پمپس کا دورہ، فیول ڈسپنسرز کی پیمائش کی جانچ

اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں سیدہ زینب حسین نے کلرسیداں میں پٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں فیول ڈسپنسرز کی مقدار کی باقاعدہ جانچ کی گئی دورے کے دوران مختلف پٹرول پمپس پر موجود مشینوں کو چیک کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شہریوں کو مقررہ مقدار کے مطابق پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پیمائش کے عمل کو بھی جانچا گیا اور مشینوں کی درستگی کا جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں اور مقررہ معیار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، جبکہ عوام کو مکمل اور درست مقدار کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔