327

آگ لگنے اور گیس لیکج دھماکہ سے 2 بچے جاں بحق ،9 افراد جھلس گئے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی ریسکیو زرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں دو بچے جاں بحق جبکہ 9 افراد جھلس گئے ۔یکم رمضان المبارک کو مجموعی طور پر راولپنڈی میں مختلف مقامات سے 24 اطلاعات موصول ہوئی،ریسکیو اہلکاروں نے سیفٹی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مقامات کو مخفوظ بنایا، سحری سے اب تک ضلع راولپنڈی میں گیس لیکج سے 4 مختلف مقامات پر آگ لگنے/دھماکے کے واقعات رپورٹ ہوئے،ان واقعات میں 2 بچے جانبحق اور 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے،ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،راولپنڈی کی عوام سوئی گیس استعمال میں انتہائی اختیاط برتیں،کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو تو آگ اور بجلی کا بٹن ہرگز نہ دبائیں،گیس لیکج کی صورت میں بجلی کا بٹن آن/آف کرنے اور آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے،کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو یا سنائی دے تو فوری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں